اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

Nov 11, 2023 | 01:06:AM
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔

مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی بمباری میں فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی رؤی ہمام اسماعیل ہنیہ بھی شہید ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق رؤی ہنیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں جبکہ اس حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہنیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا - لازمی پڑھیں
ٹیگز: