ارشد شریف کے ہاتھوں کے ناخن کیوں نکالے گئے ؟کینین صحافی نے عجب کہانی سنادی

Nov 11, 2022 | 00:36:AM
سینئر صحافی، ارشد شریف، تشدد ہو ایا نہیں، ارشد شریف، ناخن کیوں نکالے گئے، صحافی کا بڑا دعویٰ،
کیپشن: ارشد شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف پر تشدد ہوا یا نہیں ؟ ارشد شریف کے ہاتھوں کے ناخن کیوں نکالے گئے ،کینیا کے صحافی برائن اوبیا نے عجب کہانی سنادی ۔
کینیاکے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیا میں پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کے ڈی این اے کیلئے ہاتھوں کے ناخن اتارے گئے۔ اس طرح کی ناقابل یقین رپورٹس ہیں کہ ارشد شریف کو تین گھنٹے تک تشدد کا نشانا بنایا گیا۔ صحافی کا مزید کہناتھا کہ پوسٹ مارٹم سے صرف یہ پتہ چل سکتا ہے کہ تشدد ہوا یا نہیں ناکہ تشدد کا دورانیہ۔کینیا کے صحافی برائن اوبیا نے کینیا میں کئے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی پوسٹ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق