شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیشی بلے باز مومن الحق کو آؤٹ کرکے شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
شاہین آفریدی یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ مجموعی طور پر وہ پاکستان کے نویں بولر ہیں۔ ان سے قبل 3 پاکستانی سپنرز بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں جن میں شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور سعید اجمل شامل ہیں۔
25 سالہ فاسٹ بولر نے اپنے 211 ویں انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبورکیا، وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی نویں نمبر پر ہیں۔