سعودی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی، سیکڑوں عازمین حج لاہور ایئرپورٹ پر پھنس گئے

May 11, 2026 | 15:43:PM
سعودی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی، سیکڑوں عازمین حج لاہور ایئرپورٹ پر پھنس گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سعودی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی کے سبب سیکڑوں عازمین حج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ کے لیے ساڑھے 10 بجے روانہ ہونی تھی۔

 سیکڑوں مسافر لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ کے منتظر ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سکول جانے والے بچوں کی موجیں

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی، ایئر کرافٹ انجینیئر کام کر رہے ہیں، خرابی جلد دور ہو جائے گی۔