وفاقی وزیرداخلہ کی پشاورمیں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقےمیں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےدھماکے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پایا،خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ،2 اہلکار شہید ،3 زخمی
کے پی کے پولیس کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محسن نقوی
شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محسن نقوی