باسط علی نے پی ایس ایل 10کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کرانےکی تجویز دے دی
کیپشن: باسط علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کرانے کی تجویز دے دی۔
ایکس پر جاری بیان میں باسط علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کرانے چاہئیں۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ہمارا بھائی ہے اور وہاں لوگ بھی بہت آتے ہیں میچ دیکھنے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا کیا تو دیکھنا کیسے تالیاں بجتی ہیں۔
Idea
— Basit Ali (@BasitAOfficial) May 9, 2025
@MohsinnaqviC42
@Salman_ARY
@KarachiKingsARY
@IsbUnited
@MultanSultans
@PeshawarZalmi
@TeamQuetta
@lahoreqalandars pic.twitter.com/WuIaXRo0Q6
یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تاریخی ہیرو کا نام دیدیا