ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ آج رات اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ترجمان پاک فوج لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی آج شام ہونے والی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کردیا گیا، پہلے پریس کانفرنس رات 7 بج کر 15 منٹ پر ہونا تھی تاہم اب پریس کانفرنس رات 10 بجے ہوگی۔
پریس کانفرنس میں لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی ہوں گے، پاک بحریہ کی نمائندگی وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور پاک فضائیہ کی طرف سے ایئر وائس مارشل اورنگزیب شریک ہوں گے۔
مسلح افواج کے ترجمانوں کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے متعلق اہم تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ازلی دشمن کو دندان شکن جواب،افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی،یومِ تشکر کی تقریبات