بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی

May 11, 2025 | 18:56:PM
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو نے لگی، پاکستانی جواب نے دنیا کو حیران کر دیا،معروف و بڑے عالمی جریدوں نے پاکستانی حکمت عملی کو سراہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی" نے بھارت کی حکمت عملی کو ناکام کہتے ہوئے لکھا کہ بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کو فوجی محاذ پر کامیاب قرار دیا۔

بی بی سی نے لکھا کہ  پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج ہے، انڈیا  اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ اٹھا سکا۔

برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کی حکمران قرار دیا، پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست" ہے۔

ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نےرافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، الجزیرہ نے لکھا کہ   تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔

 دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا، پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، اور امریکہ سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔

حقائق سے ثابت ہوا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی فضائی و عسکری برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی ختم، مذاکرات کی نئی پیشکش