اُشنا شاہ  کا کور کمانڈر ہاؤس پر کھانے پینے کی اشیا لوٹنے پر ردعمل

May 11, 2023 | 12:03:PM
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اشنا شاہ نے بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی اس پر رد عمل دیا کہ لوٹ مار اچھی چیز نہیں ہوتی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو اشنا شاہ نے بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی اس پر رد عمل دیا کہ لوٹ مار اچھی چیز نہیں ہوتی۔ 

 اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران کی جانے والی لوٹ مار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا لوٹنا حیران کن بات ہے ۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اگرچہ لوٹ مار اچھی چیز نہیں، تاہم اس میں پاکستان کے بعد ’دنگ‘ ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مسکرانے کی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔