عامر خان کی بیٹی کی سالگرہ، نامور اداکار کی شرکت

May 11, 2023 | 08:58:AM
 بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی سالگرہ میں کئی برسوں سے اسکرین سے غائب اداکار عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی ایک جھلک نے مداحوں کو ان کی یاد دلا دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی سالگرہ میں کئی برسوں سے اسکرین سے غائب اداکار عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی ایک جھلک نے مداحوں کو ان کی یاد دلا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی سالگرہ کی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔ ان ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان کے قریبی رشتی دار اور دوستوں نے ان کی 26 ویں سالگرہ میں شرکت کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ان میں ان کے منگیتر نوپور شیکھرے، والدہ رینا دتا، کزن اور اداکارہ زین خان، عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ، اداکارہ لیکھا واشنگٹن، متھیلا پالکر، اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا فوٹو گرافر سے مزاحیہ مکالمہ، سوشل میڈیا پر وائرل

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز اسکرین سے دوری اختیار کرنے والے اداکار عمران خان بنے، مداحوں نے اداکار سے ایک بار پھر اسکرین پر واپس آنے کی درخواست کر دی۔