ویرات کوہلی کا فوٹو گرافر سے مزاحیہ مکالمہ، سوشل میڈیا پر وائرل

May 11, 2023 | 00:46:AM
ویرات کوہلی کا فوٹو گرافر سے مزاحیہ مکالمہ، سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی  کرکٹر ویرات کوہلی اور  معروف اداکارہ انوشکا شرما کا ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے فوٹو گرافر سے مزاحیہ اور دلچسپ مکالمہ کہا جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کے باہر نکلے تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔

انہوں نے تصاویر کیلئے پوز دیے، اس دوران انوشکا کو اپنے کیمرے کی جانب متوجہ کرنے والے ایک فوٹوگرافر نے غلطی سے "انوشکا سر" کہہ دیا۔

تصویر کھنچوانے کے بعد ویرات کوہلی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اب مجھے "ویرات میڈم" بھی کہہ دو۔

اس پر فوٹوگرافرز سمیت انوشکا شرما کا بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئیں۔