ایم کیو ایم ناراض ۔رکن قومی اسمبلی نے بڑی دھمکی دیدی

May 11, 2022 | 10:09:AM
ایم کیو ایم ناراض، فائل فوٹو
کیپشن: ایم کیو ایم ناراض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)  قومی اسمبلی کی نشستوں کے معاملے پر ناراض ہوگئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو صرف کورم پورا کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے، کل ہم مناسب نشستیں نہ ہونے کے باعث ایوان سے چلے گئے۔کشور زہرہ نے کہا کہ آج اگر عوامی اہمیت کے معاملات نہ ہوتے تو ہم نہ آتے۔

 اس پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں کی آلاٹمنٹ کا معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ نشستوں کی الاٹمنٹ کی شکایت درست ہے اور مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ معاملہ ملازمین پر ڈال دیا گیا تھا، اسے حل کیا جائے ورنہ کل ہم نہیں آئیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں:      ایک اور اہم شخصیت نے استعفی دیدیا