عمران خان کے الزامات سے متعلق امریکہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

May 11, 2022 | 09:04:AM
امریکہ نے الزامات رد کر دئیے، فائل فوٹو
کیپشن: امریکہ نے الزامات رد کر دئیے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، الزامات کو تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات ایک بار پھر رد کر دیے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سےکسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      وزیر اعظم وفد کے ہمر اہ لندن روانہ۔اہم فیصلے کا امکان