فلسطین کو سانس لینے دو۔۔ اداکارہ صبا قمر اسرائیلی مظا لم کیخلاف پھٹ پڑیں

May 11, 2021 | 22:09:PM
فلسطین کو سانس لینے دو۔۔ اداکارہ صبا قمر اسرائیلی مظا لم کیخلاف پھٹ پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹا گرام پہ فلسطینیوں پہ کی جانے والی وحشیانہ بمباری کی اسٹوری شیئر کی ہے۔ انہوں نے معصوم بچوں سمیت مظلوموں کی شہادت پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو، یہ جملہ ممتاز پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلسطین پر کی جانے والی اسرائیلی بمباری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے۔
 صبا قمر نے اپنے انسٹا گرام پہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجد الاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے۔
یا د رہے کہ غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری گزشتہ روز بھی کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل نے اس وقت وحشیانہ بمباری کی ہے جب رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہے اورعید الفطر میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی بمباری میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیا، زخمیوں کی آہ و بکا سے آسمان لرز اٹھا اور خوف و دہشت کے عالم میں ماں باپ اپنے معصوم بچوں کو بچانے کی کوشش میں ادھر ادھر بھاگتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاند نظر نہیں آیا۔۔سعودی عرب میں عید جمعرات کو ہوگی