جناح ائیرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، بھاری تعداد میں آئی فونز، لیپ ٹاپس، دیگر سامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی پر پاکستان کسٹمز کی کارروائی، مسافر فیملی سے بھاری تعداد میں آئی فونز، لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد کر لی گئیں۔
جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی پر تعینات کسٹمز عملے نے دبئی سے فلائی دبئی کی پرواز FZ-335 کے ذریعے آنے والی ایک فیملی کو روکا، کسٹمز حکام کے مطابق یہ خاندان چار افراد پر مشتمل تھا۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ پرواز کو پری سکیننگ کے لیے رکھا گیا جس کے دوران مسافروں کے سامان کو اسکین کیا گیا، تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے بیس آئی فون 17 پرو میکس، ستائیس آئی فون 13، دو آئی فون 14 پرو، دو (02) آئی فون 15 پرو میکس برآمد ہوئے۔
جبکہ تین آئی فون 12 پرو میکس، چار گوگل پکسل 10 پرو، چھ (06) میک بک پرو، چھبیس لیپ ٹاپ (بشمول وکٹس اور ایچ پی برانڈز برآمد)، تین ایپل واچ سیریز 11، پانچ آئی پیڈ، پانچ میک منی، پانچ ایئر پوڈز پرو (تیسری جنریشن)، (267) کنڈل پیپر وائٹ 12جنریشن شامل ہیں۔
ضبط کی گئی اشیاء کی تخمینی مالیت تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے، برآمد کیے گئے سامان میں کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق مسافروں کے خلاف قابل اطلاق قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی خزانے کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ٹی 20رینکنگ؛راشد خان پھر بالرزمیں نمبرون پوزیشن پر آگئے