نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی زخمی ہونے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ایرانی صدر کے فرزند اور مشیر یوسف پزشکیان نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی زخمی ہونے کی تردید کردی۔
ایرانی صدر کے بیٹے اور حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر سننے کو ملی تھی۔
جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی، یوسف پزشکیان نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے، بالکل محفوظ ہیں
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؟اوگرانےاعلامیہ جاری کردیا
واضح رہے کہ چند روز قبل مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں زخمی ہوئے تھے، ایرانی ذرائع نے بتایا مجتبیٰ خامنہ ای کو ٹانگ پر زخم آیا تھا، مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کے حملے میں زخمی ہوئے تھے، سپریم لیڈر بننے کے بعد ابھی تک مجتبیٰ خامنہ ای کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔