ناجائز اسلحہ کا خاتمہ؛وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ٹاسک سونپ دیا

Mar 11, 2026 | 13:18:PM
 ناجائز اسلحہ کا خاتمہ؛وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ٹاسک سونپ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سونپ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دےدیا۔
 پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کیلئے جامع ایکٹ تیار کرلیا گیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے The Punjab Surrender Illicit Arms Act 2026کی منظوری دیدی ہے جس میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل ہیں۔
 اینٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؟اوگرانے خبروں کو مسترد کردیا
 لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنی ہوگی، مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔