مشرق وسطیٰ جانےوالی متعدد پروازیں آج بھی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث آج بھی لاہور،کراچی،اسلام آباد اورپشاور سے متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی اور ابوظہبی جانےوالی 18 پروازیں ،لاہور سے دوحہ، کویت، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانےوالی 22 اوراسلام آباد سے بھی دوحہ، کویت، بحرین، ابوظہبی اور ریاض جانےوالی 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ پشاور سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک جانےوالی 16 پروازیں بھی منسوخی کاشکارہوئی ہیں۔
کراچی سے 14، لاہورسے 13 اور اسلام آباد سے مشرق وسطیٰ کے لئے 20 پروازیں آپریشنل ہیں۔
پشاور سے مشرق وسطیٰ کےلئے 16 پروازیں منسوخ جبکہ 8 آپریٹ کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
ملک کے تمام ائیرپورٹس سےمجموعی طورپر آج مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں آپریشنل ہیں۔
دوسری طرف ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع ایئر لائن کاکہنا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار جبکہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے10 سے 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیاہے ،پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیاگیاہے۔
پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد ٹورنٹو مانچسٹر کی اکنامی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیاہے۔
چندروز قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا ،جس کے بعدجیٹ فیول کی قیمت 342 روپے فی لٹر ہوگئی تھی۔