سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔
یاد رہے کہ آج یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔