ہاکی کو آگے بڑھانے کیلیے فنڈنگ کی ضرورت ہے،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ( پی او اے) کے صدر عارف سعید نےکہا ہے کہ ہاکی کی جونئیر، سینئر اور ویمنز ٹیم کی لیگ کرانے پڑیگی، ہاکی کو آگے بڑھانے کیلیے فنڈنگ کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور جرمنی جونئیر ہاکی میچ کے دوران پی او اے کے صدر عارف سعید نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہونگے، ہاکی کی جونئیر، سینئر اور ویمنز ٹیم کی لیگ کرانے پڑیگی، ہاکی کو آگے بڑھانے کیلیے فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکومت کو ہاکی کو سپورٹ کرنا چاہیے، ڈوپنگ کیخلاف کوئی رعایت نہیں آئی،نیشنل ڈوپنگ ایجنسی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے کہا کہ 2024 ہاکی کیلئے بہترین سال رہا جس میں سکور اور برونز میڈل جیتے،2025 میں بھی ہاکی میں کامیابیاں حاصل کرینگے،جرمن نیشنل ہاکی ٹیم کا پاکستان میں آکر کھیلنا بہت خوش آئند ہے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 21 سال بعد جرمن ہاکی ٹیم آئی اس سے ہاکی بحال ہونے جارہی ہے،پاکستان میں ہاکی کے میدان آباد ہونے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے،علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے وکلاء کو شٹ اپ کال