ثناء جاوید کی جگہ کبریٰ خان نے لے لی،اداکارہ کا ویڈیو پیغام جاری

Mar 11, 2024 | 15:16:PM
ثناء جاوید کی جگہ کبریٰ خان نے لے لی،اداکارہ کا ویڈیو پیغام جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیتو پاکستان لیگ میں ثنا جاوید کی جگہ لے لی۔

خیال رہے کہ ثنا جاوید کچھ عرصہ قبل ہی سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں،جیتو پاکستان لیگ نجی چینل پر ہر سال رمضان المبارک میں نشر ہوتا ہے، جس کے فارمیٹ میں گیمز اور انعامات کی تقسیم شامل ہے۔

شو کے حوالے سے چینل کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ سنا ہےکہ جیتو پاکستان لیگ کی تیاریاں ہورہی ہیں، تو میں نے سوچا کہ میں بھی آپ سب کو ایک سرپرائز دے دوں۔

 ویڈیو میں کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار جیتو پاکستان لیگ میں آرہی ہوں میں، اور اسلام آباد ڈریگن کی کیپٹن میں بنوں گی، جس کے لیے میں بہت پُرجوش ہوں،کیا آپ سب تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نےعادل درانی کی دوسری شادی کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیدیا

واضح رہے کہ ثنا جاوید شو کےگزشتہ سیزن میں ٹیم اسلام آباد کی کپتان تھیں، تاہم بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اب وہ اس کا حصہ نہیں بن سکیں گی جس پر  ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

 یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ملک میں اس وقت پاکستان سپر لیگ کا 9 سیزن کھیلا جارہا ہےجس میں شعیب ملک کراچی کنگز کی جانب سے حصہ لے رہے ہیں اور ثنا جاوید اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے اکثر اسٹیڈیم میں نظر آتی ہیں۔