راکھی ساونت نےعادل درانی کی دوسری شادی کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیدیا

Mar 11, 2024 | 11:40:AM
راکھی ساونت نےعادل درانی کی دوسری شادی کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے سابق شوہر عادل خان درانی کی دوسری شادی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

راکھی ساونت نے عادل خان درانی کی دوسری شادی کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دے دیا،اُنہوں نے عادل خان درانی کی سومی خان کے ساتھ کورٹ میرج کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ یہ شادی بالکل اسی طرح خبروں کی توجہ کا مرکز بننے کے لیے  کی گئی ہے جیسے پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبر پھیلائی تھی۔

یاد رہے کہ عادل خان درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی امیدوار سومی خان سے3 مارچ کو دوسری شادی کرلی ہے،عادل خان درانی کا سومی خان کے ساتھ شادی کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ان کی پہلی اور واحد شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیک ری پبلک کی حسینہ نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ راکھی ساونت اور عادل خان درانی کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہنگامہ خیز رہے ہیں اس جوڑی کی خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں۔

علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے کچھ عرصے بعد ہی راکھی ساونت نے عادل خان درانی پر گھریلو تشدد اور دھوکا دہی کے الزامات لگائے۔

بعد ازاں، اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور پھر راکھی ساونت نے ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی جس کے نتیجے میں عادل خان درانی کو  گرفتار بھی کیا گیا