چیک ری پبلک کی حسینہ نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Mar 10, 2024 | 12:01:PM
یورپی ملکی چیک ریپبلک کی دوشیزہ کرسٹینا پیزکووا نے  بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کو مات دیتے ہوئے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یورپی ملک چیک ریپبلک کی دوشیزہ کرسٹینا پیزکووا نے  بھارتی حسینہ سینی شیٹھی کو مات دیتے ہوئے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس ورلڈ 2024 کا انعقاد بھارتی شہر ممبئی میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے ذہین اور خوبصورت خواتین نے حصہ لیا۔ 111 شرکاء میں سے یورپی ملکی چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پیزکووا کو مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا گیا۔

مس ورلڈ کے مقابلے میں شریک دوشیزاؤں کی فٹنس، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور  پبلک اسپیکنگ کی صلاحیت کو پرکھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس بار مقابلے میں شرکا سے حالیہ ہونے والی جی20 سمٹ کے حوالے سے بھی بحث زیر غور لائی گئی۔

مزید پڑھیں: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا پی ایس ایل9 کو الوداع

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا بزنس اور قانون کی ڈگریاں رکھتی ہیں جبکہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ مس ورلڈ کے مقابلے کی رنر اپ لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون رہیں۔