پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا پی ایس ایل9 کو الوداع

Mar 10, 2024 | 11:38:AM
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا پی ایس ایل9 کو الوداع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)  پاکستان سپر لیگ  سیزن 9 کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  آخری  میچ  آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین دن2 بجے کھیلا جائے گا ،ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز میں سے 4 جیتے 2ہارے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میں سے 4 میچ جیتے 4 ہارے ہیں ۔ 
 واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک  میچ بارش کے باعث منسوخ بھی ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں  ؛ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی