انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی

Mar 09, 2024 | 22:51:PM
انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے، 41سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے کلدیپ یادیو کو آٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان ملک پر فخر، ویڈیو بھی شیئر کر دی

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے، ان سے پہلے سابق لیجنڈری سری لنکن سپنر متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ سابق آسٹریلین سپنر شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں۔