اذہان مرزا ملک اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے نقشِ قدم پر چل پڑے

Mar 09, 2024 | 22:36:PM
اذہان مرزا ملک اپنی والدہ ثانیہ مرزا کے نقشِ قدم پر چل پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چل پڑے جس پر ثانیہ مرزا نے فخر کا اظہار کر دیا۔

سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک پر فخر کا اظہار کر دیا، ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کر دی، ثانیہ مرزا نے اذہان کی یہ ویڈیو اپنی والدہ کے اکاﺅنٹ سے ری شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے کی کوچنگ شروع کر دی

ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ٹینس کھیل رہے ہیں، اذہان کو بالکل ایک پیشہ ور ٹینس کھلاڑی کی طرح کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک نے 23 اپریل 2018 کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا تھا، ان کے ہاں اذہان کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی، 19جنوری 2024 کو شعیب نے پاکستانی ٹی وی اداکارہ ثنا جاوید سے کراچی میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی تھی، بعد ازاں ثانیہ مرزا کے والد نے بیٹی کی خلع کا اعلان بھی کر دیا تھا۔