عمر اکمل نےبیٹے کی کوچنگ شروع کر دی

Mar 09, 2024 | 21:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سے دور رہنے والے کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیٹے کی کوچنگ شروع کر دی۔

جارح مزاج بیٹر عمر اکمل پی ایس ایل 9کی کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں اور فارغ وقت میں وہ اپنے بیٹے کی کوچنگ کر رہے ہیں،6 سالہ آبان کو بھی والد کی طرح شاٹس کھیلنے کا شوق ہے، عمر اکمل ان کو ہر طرز کی بال کھیلنے کے لیے ٹپس دیتے ہیں، وہ اس وقت بیٹے کی بیٹ کی گرپ کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں اس حوالے سے عمر اکمل نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کرکٹ میں لانے کا ارادہ نہیں تھا، والد اور بڑے بھائی کامران اکمل کی خواہش ہے کہ آبان بھی کرکٹ میں نام بنائے۔

عمر اکمل نے کہا کہ والد اور بڑے بھائی کی خواہش کے لیے اب آبان کی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں روزگار کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر