چین نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات پر عمل پیرا

Mar 09, 2024 | 19:50:PM
چین نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات پر عمل پیرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)چین میں روزگار حاصل کرنے والوں کی طلب آئے روز بڑھتی جارہی ہے جس پر چینی حکومت سنجیدگی سے عمل پیرا ہے،چینی حکومت بڑھتی بیروزگاری کو ختم کرنے اور  مستقبل میں نوجوانوں کو مزید روزگار مہیا کرنے کے لیے اہم اقدامات پر عملدرآمد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی تحفظ وانگ ژیاؤ پنگ نے ہفتے کے روز میڈیا سنٹر میں  پریس کانفرنس میں کہا کہ مصنوعی ذہانت اور بڑے ڈیٹا جیسے شعبوں میں ہنر کی مانگ کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال، رہائشی مسائل  اور ثقافتی سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر مزید توجہ دی جائے گی۔وانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔جس میں چین کی کوشش ہو گی کہ وہ ترجیحی سماجی انشورنس پالیسیاں اور مالی معاونت جاری رکھنے، اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حمایت کرتے ہوئے روزگار کے ذرائع کو وسیع کریں گے ۔

دوسری جانب چین کے وزیر تعلیم ہوائی جن پینگ نے ہفتے کے روز کہا کہ چین اپنی بنیادی تعلیم کو اپ گریڈ کرنے اور بنیادی تعلیم کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی مزید  کام کرے گا، جس سے اسکول جانے والے بچوں کو تعلیمی وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسکولوں کے تعلیمی نظام  کو مزید بہتر بنایا جائے گا،  جبکہ شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان تعلیمی وسائل کی معقول تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے  گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی علاقوں کے بورڈنگ اسکولوں کے ساتھ ساتھ شہروں کے پسماندہ اسکولوں کے حالات کو بہتر بنانے پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی۔

ہاؤسنگ اور شہری دیہی ترقی کے وزیر نی ہونگ نے  کہا کہ چین اپنی پراپرٹی مارکیٹ کی مستحکم اور مضبوط ترقی کے تحفظ کے لیے پالیسیوں میں بہتری مستقبل میں جاری رکھے گا،نی ہونگ نے قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی شہریوں رہائشی سہولیات کے لیے سازگار شرائط، کم شرح سود، اور ٹیکس اور فیس میں ریلیف جیسے اقدامات، کو بڑھانے اور سیکٹر میں درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے پچھلے سال لاگو کی گئی پالیسیوں پر عمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کے لیے مکانات کی تزئین و آرائش اور بحالی کی اشد ضرورت ہے جبکہ چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں اب بھی بہت زیادہ صلاحیت اور ترقی کی گنجائش موجود ہے ۔

مسٹر نی نے زور دیا کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیشن کے بارے میں شہر کے لیے مخصوص پالیسیوں کو بہتر بنانا بھی ووت کی اہم ضروری ہے، اور مساوی بنیادوں پر ملکیت کی مختلف شکلوں کے تحت رئیل اسٹیٹ انٹرپرائزز کے جائز مالیاتی مطالبات کو پورا کرنا بھی ضروری اقدامات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام کے صدر شیخ جن پنگ کے وژن کے مطابق  سستے مکانات کی تعمیر اور لیز پر سستی رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا جائے گا۔تاکہ چین میں لوگ اطمینان سے اور سکوں سے زندگی بسر کر سکیں ۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔