غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

Mar 11, 2023 | 18:09:PM
غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
کیپشن: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کے مجرم کو بڑی سزاسنا دی ۔
سیشن کورٹ اسلام آبادنے غیر ملکی خاتون کے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزاکا حکم دیدیا،اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 ماہ فیصلہ سنا دیا ،فیصلے میں کہا گیاہے کہ عمر قید کا دورانیہ مجرم کی زندگی کے ختم ہونے تک ہو گا،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ سنایا،غیرملکی خاتون نے بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا، ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔
واضح رہے کہ سکیورٹی کمپنی گارڈ مجرم محمد سفیر غیر ملکی خاتون کے گھر ڈیوٹی پر تھا،مجرم نے 6 جون 2022 کو خاتون سے گھر میں زیادتی کی تھی ،غیرملکی خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل