عمران خان نے فرد جرم سے بچنے کیلئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا: مریم اورنگزیب

Mar 11, 2023 | 12:53:PM
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے، توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے، توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے، وہ ٹیریان کیس سے فرار جبکہ اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں 'لاء' ہے، دوسرے طرف 'لا۔ڈ۔لا' ہے، ترازو کے پلڑے برابر کرو۔