سفاک بیٹیوں نے ماں کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا

Mar 11, 2022 | 10:58:AM
گلا کاٹ ڈالا، فائل فوٹو
کیپشن: گلا کاٹ ڈالا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر کے سر تن سے جدا کرنے والی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کے علاقے الدوحہ میں پولیس نے دونوں خواتین کو اسی گھر سے گرفتار کیا ہے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو قتل کیا،تاحال قتل کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دونوں خواتین پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی جس کے باعث ان سے تفتیش مؤخر کردی گئی، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کے اسباب کیا تھے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 67 سال ہے جبکہ قاتل بہنوں میں سے ایک کی عمر 40 سال جبکہ دوسری کی عمر 33 سال ہے۔

پولیس کو مقتولہ کا سر ایک تھیلی میں بند ملا جسے کچن میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    دوران پرفارمنس گلوکارہ کا دم گھٹ گیا