دوران پرفارمنس گلوکارہ کا دم گھٹ گیا

Mar 11, 2022 | 10:37:AM
گلوکارہ بیہوش،فائل فوٹو
کیپشن: گلوکارہ بیہوش،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)دوران پرفارمنس سٹیج پر گلوکارہ کا دم گھٹنے سے حالت خراب ہو گئی۔

پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر موجود گلوکارہ کے ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ وہاں بیٹھے حاضرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔”دی ماسکڈ سنگر“ کے سیزن 7 کے دوران گلوکارہ اسٹیج پر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں۔ پرفارمنس کے لیے گلوکارہ نے ایسے خاص لباس کا انتخاب کیا تھا کہ جس میں وہ ایک کیڑا لگ رہی تھیں۔

گلوکارہ گانا گا رہی تھی کہ چند سیکنڈ بعد ان کا دم گھٹنے لگا کیوں کہ انہوں نے منہ پر نقاب پہنا ہوا تھا۔ وہ اچانک کھانسنے لگیں اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گر پڑیں۔

 شو کے ججز اور حاضرین گلوکارہ کی غیر معمولی حالت دیکھ کر اپنی کرسیوں سے کھڑے ہوگئے۔ ججز نے فوری طور پر شو کے عملے اور میڈیکل ٹیم کو طلب کیا۔

میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسٹیج پر پہنچ کر گلوکارہ کا نقاب اتارا اور انہیں کمرے میں منتقل کیا جہاں گلوکارہ کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ سارا منظر دیکھ کر حاضرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ جج نک کینن نے اسٹیج پر آکر کہا کہ ہمیں شو اچانک روکنا پڑ گیا، گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ان کی صحت ہماری اول ترجیح ہے، لیکن اب شو کو شروع کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    شین وارن کی پرچم میں لپٹی ڈیڈ باڈی میلبورن پہنچ گئی