آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت دکھ ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا، سلمان اکرم راجا

Jun 11, 2026 | 18:36:PM
 آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت دکھ ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا، سلمان اکرم راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ  نے کہا ہے کہ  آزاد کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت دکھ ہے۔  پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا نہیں ہوا ۔

اسلام آباد مین پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا،  ریاست آج کہاں جا رہی ہے ، ملک میں بولنے کو جرم بنا دیا ہے ۔انگریز کے دور میں بھی یہ فسطائیت نہیں تھی۔ لوگوں نے  انگریز دور میں بھی احتجاج کیے ۔ مارشل لاء کو بھی اس قوم نے بھگتا ہے ۔چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے بعد کیا حاصل ہوا ہے۔  

سلمان اکرم راجا نے کہا،  یہ حکومت پانچواں بجٹ پیش کر رہی ہے، ملک آج گہری کھائی میں ہے ۔اس صورتحال کے بعد نوجوانوں سے کیا امید رکھتے ہیں ۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کہاں کھڑے ہیں ۔

سلام اکرم راجا نے کہا،  ہم حق کی بات کرتے رہیں سچ کی بات کرتے رہیں۔  سیاست اور معیشت اکھٹے چلتے ہیں ۔ جہاں قانون نہ ہو کوئی وہاں سرمایہ کاری نہیں کرتا ۔ جب لوگ آزاد ہوں تب معاشرہ پھلتا پھولتا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا، ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو ۔  بانی پی ٹی آئی کو  جیل سے باہر لانا ہے ، پورے پاکستان کے لوگ بانی پی ٹی آئی کو دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  بدترین بجٹ ہوگا، لوگوں کی زندگی اجیرن ہوجائےگی، اسدقیصر