وفاقی آئینی عدالت کا فل کورٹ اجلاس ، عدالت کو عالمی روایات سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: چیف جسٹس امین الدین خانوفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) چیف جسٹس امین الدین خان کی زیر صدارت وفاقی آئینی عدالت کا فل کورٹ اجلاس ہوا،اجلاس میں ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،وفاقی آئینی عدالت کی 6ماہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیہ آئینی عدالت کے مطابق اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کیا گیا،آئینی عدالت کو عالمی روایات سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
فل کورٹ اجلاس میں افسران و عملے کی پیشہ ورانہ تربیت مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ ہوا،اس کے علاوہ انصاف کی فوری اور مؤثر فراہمی کیلئے اصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی رکنیت معطل ، ایوان سے باہر نکال دیا گیا