177سنگین مقدمات بحال، آزاد کشمیر میں انتشار کا کھیل کھیلنےوالوں کیلئے تمام رعایتیں ختم

Jun 11, 2026 | 17:30:PM
177سنگین مقدمات بحال، آزاد کشمیر میں انتشار کا کھیل کھیلنےوالوں کیلئے تمام رعایتیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آزاد کشمیر میں نام نہاد احتجاج کے دوران سنگین جرائم کے تمام مقدمات بحال ہو گئے، حقوق کی آڑ میں فساد، نفرت اور انتشار کا کھیل کھیلنے والے گروہ کے لئے اب تک دی جا رہی تمام رعایتیں ختم کر دی گئیں۔
مظفر آباد میں آزاد کشمیر حکومت نے نام نہاد احتجاج کے دوران سنگین جرائم کے  مقدمات سے متعلق  اب تک دی جا رہی تمام رعایتیں ختم کر دیں۔ 177 ایف آئی آریں واپس لینے کا بھی فیصلہ  بھی منسوخ کر دیا۔

 اب یہ تمام مقدمات جنہیں واپس لیا گیا تھا، بحال کر دیئے گئے ہیں۔ ان مقدمات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔کر لیا گیا۔
آزاد کشمیر کی حکومت نے آج بتایا کہ چار  اکتوبر 2025 کے معاہدے میں  عملدرآمد کمیٹی کے ذریعے سنگین مقدمات سمیت تمام مسائل کوحل کرنے پر اتفاق ہوا تھا، سڑکوں پر آ کر احتجاج، دباؤ اور انتشار پیدا کرنا  اس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے ختم کئے گئے مقدمات معاہدے کے مطابق ہی دوبارہ بحال کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی حرکتوں کی لائیو سٹریمنگ میں ملوث 7 عورتیں، چار مرد گرفتار