جاپان کا خاتمہ ہونیوالا؟بچوں کی پیدائش بند ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) جاپان میں بچوں کی پیدائش کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کی چوتھی بڑی معاشی طاقت کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیاہے۔
ایسا کیوں ہورہا ہے؟اس بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہے،جاپانیوں کے گھر کتنے بچے پیدا ہوتے ہیں اس بارے میں اعداد و شمار 1899 میں مرتب کیے جانا شروع ہوئے تھے۔
گزشتہ سال پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد پہلی بار 7 لاکھ سے نیچے آ گئی۔2024 میں جاپانی شہریوں کے 6 لاکھ 86 ہزار 61 بچے پیدا ہوئے ہیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 41 ہزار 227 کم ہیں۔ یہ تعداد لگاتار نو سال سے کم ہو رہی ہے۔
ایک عورت کی زندگی کے دوران پیدا ہونے والے متوقع بچوں کی تعداد گزشتہ سال 1.15 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 0.05 پوائنٹس کم ہے۔
بچوں کی پیدائش میں کمی کی وجہ کیا ہے؟ اس بارے میں بھی آپ تمام معلومات اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود کیلکولیٹ کریں