کراچی: سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ

Jun 11, 2024 | 10:54:AM
کراچی: سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات  کا آج ہونے والا سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی لیک ہوگیا۔

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،آج ہونے والاسیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
 ذرائع کے مطابق  پرچہ سوشل میڈیا پر 9.26 منٹ پر لیک ہوا،امتحانی پرچہ گڈاپ کے کالج سے لیک کیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی کے امتحانی مرکز کے باہر طالب علموں کی من مانیاں عروج پر ہیں، مقررہ وقت پر امتحانی سینٹرز میں جانے سے انکار کردیا، طالبعلم موبائل فون پر پرچہ لیک ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں12 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کی لاشیں برآمد

واضح رہے کہ کراچی میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک تمام پرچے شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو چکے ہیں۔