سمندی طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی،کراچی ائر پورٹ پر پیشگی اقدامات

Jun 11, 2023 | 22:04:PM
سمندی طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی،کراچی ائر پورٹ پر پیشگی اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ)سمندری طوفان کی کراچی کی جانب ممکنہ پیش قدمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے  کراچی ائر پورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ۔

 تفصیلات کے مطابق میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے الرٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات کی ہدایت کی ہے ،اس سے قبل کراچی میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ، سی اے اے کے شعبہ ائرسائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے ، ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے یا کسی مظبوط چیز باندھا جائے۔ 

 سی اے اے کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ رن ویز اور ٹارمک ایریا کے اس پاس اشیا کو تصادم کے خدشے کا باعث محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کے دوران مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے اسپرے کویقینی بنایا جائے، جہازوں سے پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں، ائرفیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی فعالیت کو یقینی بنائیں،بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے والی ٹیم تیار رہے۔

بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاوممکن بنایا جائے،رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے،فالومی وینز کو کسی بھی ہنگامی حالات کے لئے متحرک رکھاجائے۔