خضدار: مسافر کوچ الٹ گئی ، 18 مسافر  جاں بحق

Jun 11, 2021 | 11:11:AM
خضدار: مسافر کوچ الٹ گئی ، 18 مسافر   جاں بحق
کیپشن:   فائل فوٹو

( 24 نیوز) صوبہ بلوچستان میں ضلع خضدار  کے علاقے کھوڑی کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں 18 مسافر  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ وڈھ سے دادو جارہی تھی کہ راستے میں خضدار کے علاقے  کھوڑی کے مقام پر حادثہ پیش آیا ، بس میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ لیویز اہلکارروں اور  ریسکیو  ورکرز نے موقع پر پہنچ کر  امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔بتایا گیا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی سیٹی بجا دی