کراچی میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی پروقار تقریب 

Jul 11, 2025 | 22:44:PM
کراچی میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی پروقار تقریب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازت تفویض کرنے کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم  کراچی میں منعقد ہوئی، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں طور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران و جونوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازا ۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈور راشد محمود شیخ، کموڈور تصور اقبال، کموڈور عامر اقبال، کموڈور راشد نذیر، کموڈور ذیشان شاہد، کموڈور ڈاکٹر ندیم قریشی، کموڈور ڈاکٹر طارق معراج رسول خان ، کوموڈور ڈاکٹر عطا اللہ ، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف، کموڈور ثاقب حبیب، کموڈور فیصل اقبال قاضی اور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری شامل تھے۔

تمغہ امتیا ز (ملٹری ) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن نوید احمد، کمانڈر عمران رضا ، کمانڈر بابرابن سلیم ، کمانڈر نجیب اللہ خان نیازی ، کمانڈر رضوان اللہ ، سرجن کمانڈر محسن رضا خان ، کمانڈر امتیاز محمد ، کمانڈر محمد انور ، لیفٹیننٹ کمانڈر سید نعمان مسعود ، لیفٹیننٹ کمانڈر ولید عارف اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمر شامل تھے۔تمغہ بسالت ، کمانڈر منور احمد بھٹی ، کمانڈر نعیم احمد خان ، صدام حسین پی ایم ٹی اور زین علی پی ایم ٹی دوئم نے وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ