اریج چوہدری تھائی لینڈ کے رنگ میں رنگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)’کبھی میں کبھی تم ‘ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اریج چوہدری نے اپنے تھائی لینڈ کے سیر سپاٹوں کی تصویری جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
اریج چوہدری جو کہ ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں اپنے کردار نتاشا سے شہرت حاصل کی ہے۔
'کبھی میں کبھی تم' کے علاوہ اداکارہ کے دیگر مقبول ڈراموں میں 'جنٹلمین'، 'وہ پاگل سی'، ‘شادی کارڈ‘ اور 'ترک وفا' شامل ہیں صرف اداکاری ہی نہیں اریج چوہدری بین الاقوامی سطح پر مس پاکستان ورلڈ کا اعزاز جیتنے کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔
اریج چوہدری نے تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پھوکٹ کے ایک ریزورٹ پر اپنی تصویریں شیئر کیں۔

اریج چوہدری نے فلورل سلیو لیس فراک کیساتھ ہائی ہیلز کا انتخاب کیا، انہوں نے ماحول کی مناسبت سے ہاتھ میں کسی مشروب کا گلاس بھی تھام رکھا تھا۔
ان کے پس منظر میں رات کی تاریکی میں ساحل کی لہریں ایک الگ ہی منظر پیش کررہی تھیں۔
انہوں نے ایک ہی پوز میں کئی تصویریں ایک ساتھ پوسٹ کیں۔
اس کے بعد انہوں نے اپنے کھانے کا مینیو بھی شیئر کیا ، اگلی تصویر میں وہ مشروب پیتے ہوئے دلکش انداز میں نظر آئیں۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے ریزورٹ کا ایک مکمل نظارہ بھی پیش کیا، ریزورٹ کی جگمگاتی روشنیاں ، میوزک ڈی جے کی پرفارمنس ایک الگ ہی منظر پیش کررہی تھی۔
اس کے بعد اریج نے مشروب کو واضح کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی، اس کے بعد اریج ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ تھائی لینڈ کی سڑکوں پر مٹر گشت کرتی نظر آئیں اور سب سے آخر میں انہوں نے اپنی خوبصورت سیلفی سے سب کے دل دھڑکا دیے۔
اریج نے اس پوسٹ پر ’ سمندر اور میں ‘ کا کیپشن دیا اور مداح بھی ان کی تصویروں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔