فنانس ایکٹ میں کیے گئے سخت اقدامات پر تشویش ہے: عاطف اکرام شیخ

Jul 11, 2025 | 20:50:PM
فنانس ایکٹ میں کیے گئے سخت اقدامات پر تشویش ہے: عاطف اکرام شیخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کے فنانس ایکٹ میں کیے گئے سخت اقدامات پر تشویش پائی جاتی ہے۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ کاروباری برادری وزیراعظم سے مل کر ان مسائل کو حل کرانا چاہتی ہے، کاروباری برادری فنانس ایکٹ میں کیے گئے سخت اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ کاروباری برادری سیلز ٹیکس ایکٹ میں گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کرتی ہے، سیکشن 37 اے گرفتاری ، تفتیش اور انکوائری کا اختیار دیتا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کے مطابق گرفتاریاں مناسب عمل کی پیروی کے بعد ہونی چاہئیں، ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ای بلٹی نظام کے لیے جلدی دکھائی گئی ہے، ای بلٹی نظام میں مشاورت نہیں دکھائی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ