پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی
کیپشن: ہاکی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے نہیں جائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر موت کو قتل قرار دینے کی شکایت کی حقیقت سامنے آ گئی