ایمان قتل کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔