پاک بھارت کرکٹ سیریز،اہم ملاقات آج ہوگی

Jul 11, 2023 | 11:46:AM
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ زکاء اشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی آج ڈربن میں اہم ملاقات ہوگی۔ دونوں عہدیداران آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کی آج ڈربن میں اہم ملاقات ہوگی۔ دونوں عہدیداران آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں پاکستان کی بھارت میں ورلڈ کپ کے شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے ریکارڈ پیش نہ کر سکا

ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔