چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے ریکارڈ پیش نہ کر سکا

Jul 11, 2023 | 11:36:AM
Chaudhry Parvez Elahi, against, money laundering case, FIA, record, could not produce, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے ریکارڈ پیش نہ کر سکا، عدالت نے درخواست ضمانت انتظار میں رکھ لی ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست چودھری پرویز الٰہی کی بینکنگ جرائم کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت  شروع نہ ہوسکی،ایف آئی اے ابھی تک کیس کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا،عدالت نے پرویز الہی کی ضمانت کی درخواست انتظار میں رکھ لی،ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ آج پیش کیا جائے گا،بیکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کیلئےخوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تفتیشی افسر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہےبیکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے گزشتہ روز درخواست ضمانت پر سماعت کی، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا،پرویز الہی اور دیگر پر منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔