آخری وقت بھاگنے والا بچھڑا پکڑا گیا

Jul 11, 2022 | 11:38:AM
فائل فوٹو
کیپشن: آخری وقت بھاگنے والا بچھڑا پکڑا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  پنجاب کے علاقے خان پور میں اناڑی قصائی کی وجہ سے آخری وقت میں بھاگنے   والے بچھڑے کو ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد دوبارہ ذبیحہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے خان پور محلہ خواجگان میں جانی قریشی نامی شہری ایک بچھڑا خرید کر لایا جس کا نام شیرو تھا۔مالک نے ذبیحہ کے لیے قصائی سے بات کی جس نے اپنے اناڑی پن سے بچھڑے کو قابو کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیا۔

شیرو کو ذبح ہوتا دیکھنے کے لیے وہاں پر درجنوں لوگ موجود تھے جو بیل کے بھاگنے کے بعد زخمی ہوئے جبکہ ٹکر لگنے سے خاتون اور دو بچوں کو چوٹیں آئیں۔اناڑی قصائی نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچھڑے کو دوبارہ پکڑ کر رسیوں سے باندھ کر گرایا اور پھر اس کے گلے پر چھری پھیر دی۔