لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہاتھ ہو گیا ہے؛شیرافضل مروت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ smoothly activity ہو جائے گی لیکن اب لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ ہاتھ ہو گیا ہے ۔
24نیوز کےپروگرام ’’نسیم زہرا @پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سے بھی ملاقات منسوخ ہو گئی ہے،سوشل میڈیا میں ویڈیوز ہیں کہ حیدرآباد سے کیسے یہ کراچی آئے کیسے کیسے راستوں سے ہوتے ہوئے، 7بجے کراچی پہنچے۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ جب دیکھا کے کراچی میں اتنے لوگ نکل آئے ہیں تو پھر خوف آگیا انہیں کے لوگ تو باہر نکل رہے ہیں ،آج دوسرا دن ہے کہ کراچی کی گلیوں میں لاگ امنڈ آئیں ہیں،کبھی کہتے ہیں اندر کرو کبھی کہتے ہیں باہر یہ صرف خوف ہے ۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے شفیع جان کو کہا تھا کہ آپ آئیں ہم آپ کو ویلکم کریں گے،سندھ اسمبلی کی کارروائی دیکھنی تو وہ بندوبست کروا دیں گے،وزیر اعلی سے ملاقات کروا دیں گےجہاں آپ کا دل کرے آپ جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو دن تک یہ کراچی اور حیدرآباد کی سڑکوں پر گھومتے رہے ہیں،ہم نے انہیں این او سی دیا بعد میں حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ہم نے تو جلسہ کی بات ہی نہیں کی ہم نے تو کہا ہے کہ سٹریٹ مومنٹ کریں گے۔
سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ اب تک سہیل آفریدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس وجہ سے تلخی بڑی ہو لیکن حلیم عادل شیخ کے کچھ بیان ایسے تھے جس وجہ سے تلخی آئی ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا جلسہ،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بلدیہ ٹاون سے نمائش چورنگی کی جانب گامزن