پی ٹی آئی کا جلسہ،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بلدیہ ٹاون سے نمائش چورنگی کی جانب گامزن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے باغِ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بلدیہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی کی جانب گامزن ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد پہلے ہی موجود ہے،نمائش چورنگی پر پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے،ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی میڈیا سے گفتگو کریں گے
یہ بھی پڑھیں: شام ہوتے ہی پنجاب اور سندھ نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، موٹر ویز کی بندش کا آغٖاز ہوگیا