شام ہوتے ہی پنجاب اور سندھ نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، موٹر ویز کی بندش کا آغٖاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) پنجاب اور سندھ میں آج شام ہوتے ہی دھند اتر آئی اور ہر طرف ماحول دھندلا ہو گیا۔ دھند بڑھتے ہی موٹر وے پولیس نے زیادہ دھند کی زد میں آنے والے پوٹر وے کے ٹکڑوں کو عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-3 فیض پور تا جڑانوالہ دھند کے باعث مکمل بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹروے ایم-5 رحیم یار خان تا روہڑی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند بڑھنے پر موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے ۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ جو لوگ دھند کے دوران سفر کرنے پر مجبور ہیں انہین چاہئے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔